14 ستمبر، 2020، 3:35 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84038729
T T
0 Persons
ملک کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ سیٹلائٹ مکمل ہوگیا

تہران، ارنا – ایرانی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ سیٹلائٹ 'پارس یک' مکمل ہوگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد آذری جہرمی" نے آج بروز پیر کو 'قومی انفارمیشن نیٹ ورک کے جدید آلات کی لوکلائزیشن 'کی نمائش میں ٹیکنالوجی کے  شعبے میں نئی کامیابیوں کی ایک رونمائی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایران کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزير نے "پارس یک" سیٹیلائٹ سے متعلق تجربات کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا 'پارس یک' ملک کا سب سے ترقی یافتہ سیٹیلائٹ ہے اور آج تحقیقاتی ادارے کے سربراہ نے ایرانی اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ اس سیٹلائٹ کی تکمیل کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سیٹیلائٹ کو اگلے ہفتے ایرانی خلائی تنظیم کو پہنچایا جائے گا اور اب سے ایرانی خلائی تحقیقاتی ادارے کے محققین  نامی مواصلاتی سیٹلائٹ کو  'ناہید 2'  نامی مواصلاتی سیٹلائٹ کی تعمیر پر توجہ مرکوز کریں گے۔

آذری جہرمی نے کہا کہ پارس یک سیٹلائٹ ایرانی اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا ایک اہم پروجیکٹ ہے جو یہ ایک امیجنگ سیٹلائٹ ہے اور  رات میں شوٹ کرنا ممکن بناتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .